فلسطینی بچے کا غزہ میں ہونے والی تباہی کی منظرکشی کیلئے گانا سوشل میڈیا پر وائرل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرئیل کی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی تباہ حال عمارتوں کے درمیان 11 سالہ فلسطینی ریپر عبدالرحمان صالح نے گانا ریکارڈ کرایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

فلسطینی ریپر عبد الرحمان 9 سال کی عمر سے ہی غزہ کی صورت حال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے موسیقی کا سہارا لے رہا ہے جس میں دھماکوں اور بمباری سے تباہ حالی اور بالخصوص بچوں کے مسائل کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین کی ساحلی پٹی غزہ میں آج مسلسل آٹھویں روز بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی۔

اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کئی عمارتئیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ عبدالرحمان صالح نے انہی تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان گانا ریکارڈ کرایا جو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

11 سالہ فلسطینی ریپر عبدالرحمان صالح کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فلسطینی بچوں کی جانب سے پوری دنیا میں امن اور امید کا پیغام پہنچانا اور اسرائیلی پابندیوں کے تحت ان کے دکھوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ناکامی کو اجاگر کرنا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >