بِل گیٹس کے مائیکروسافٹ کی سابقہ ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف

امریکی اخبار میں اتوار کے روز چھپنے والے ایک مضمون میں انکشاف ہوا ہے کہ بل گیٹس کے معروف ٹیک جائنٹ مائیکروسافٹ کی ایک سابقہ ملازمہ کے ساتھ جنسی (رومانوی) تعلقات تھے۔ ان پر اسی سے متعلق لگنے والے الزامات کے نتیجے میں وہ مارچ2020 میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو گئے تھے

مائیکروسافٹ کارپوریشن بورڈ کے ممبران نے اس معاملے کی تحقیقات کی تھیں اور اس میں بل گیٹس کو قصوروار پاتے ہوئے انہیں اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ان لوگوں میں بل گیٹس کے بہت ہی قریبی لوگ بھی شامل تھے جن کے نزدیک بل گیٹس اس معاملے میں ملوث تھے چنانچہ ان کا بورڈ میں رہنے کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا۔

البتہ بل گیٹس کے ایک ترجمان کے مطابق یہ معاملہ 20 سال پرانا تھا جس کو خوش اسلوبی کے ساتھ ختم کر دیا گیا تھا۔ اس ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ بل گیٹس جب 2020 میں کمپنی کے بورڈ سے علیحدہ ہوئے تو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے، عالمی سطح پر صحت اور ترقی، تعلیم اور ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

بل گیٹس اور میلنڈا نے 20 سال قبل ایک چیریٹی پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت انہوں نے دنیا سے غربت کے خاتمے اور وبائی امراض سے نمٹنے کے مختلف پروگراموں کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب 27 برس کی طویل رفاقت کے بعد 3 مئی کو انہوں نے اپنے درمیان طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے ایک ترجمان نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ کمپنی کو 2019 کے آخر میں یہ تشویش ہوئی کہ بل گیٹس نے سال 2000 میں کمپنی کی ایک ملازمہ کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔ بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس کا جائزہ لیا ، جس کی مکمل تحقیقات کرنے کے لئے ایک قانونی فرم کی مدد بھی لی گئی۔

تفتیش کے دوران مائیکرو سافٹ نے اس سابقہ ملازمہ کی بھی بھر پور معاونت کی جس نے یہ الزام لگایا تھا، اخبار کے مطابق یہ مائیکروسافٹ میں کام کرنے والی ایک سابقہ انجینئر تھی جس نے اپنے خط میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بل گیٹس کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >