دو بہنوں سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار

دو بہنوں سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک میں 30 سالہ دلہے کو دو سگی بہنوں کے ساتھ بیک وقت ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ دلہا اوم پتی کا کہنا ہے کہ وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ اس سے شادی کرنے کے لیے اسکی بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی۔ دلہن نے یہ انوکھی شرط اس لئے رکھی کیونکہ اسکی بڑی بہن قوت سماعت و گویائی سے محروم تھی۔

دلہااوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں اُس کی بھانجیاں بھی ہیں۔ شادی رواں ماہ کی 7 تاریخ کو انجام پائی جبکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور دلہا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اوم کے والدین، سسرال والے، شادی کی رسمیں نبھانے والا پجاری اور شادی کارڈ چھاپنے والا پرنٹر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سگی بہنوں سے شادی کے علاوہ دلہا کو اس جرم کے لئے بھی گرفتار کیا گیا ہے کہ ابھی للیتا کی عمر صرف 17 سال ہے اور شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے۔ شادی تقریبات میں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

  • دیکھنے میں اس سے ادھی عمر کی لگ رہی ہیں۔ پھر بھی اگر معذور لڑکی سے شادی کی بجاے اس کی دیکھ بھال کا معاہدہ کرلیتا تو اس حماقت سے بچ جاتا مگر لگتا ہے اس حرامی نے سوچا ہوگا مال خرچنا ہے تو دو دو مزے لینا بھی اس کا حق ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >