پاکستان کیلئے اعزاز،متعدد پاکستانی جامعات بین الاقوامی رینکنگ میں شامل

 

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 10 سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے نہ صرف اپنی رینکنگ کو برقرار رکھا بلکہ 3 یونیورسٹیاں 355 سے 500 کے بینڈ میں شامل ہیں، جن میں نسٹ، پی آئی ای اے ایس( پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ) اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 کی رپورٹ میں مختلف رینکنگ کے حساب سے بینڈز بنائے گئے ہیں۔ ان بینڈز میں 355 سے 500، 651 سے 700 اور 801 سے 1000 تک کی درجہ بندیاں کی گئی ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں سب سے پہلا نمبر نسٹ (یشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی) کا ہے جسے پہلے بینڈ میں 355ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) دوسرے نمبر پر ہے جس نے 373 واں رینک حاصل کیا ہے، جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور 454ویں رینک پر ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) 651سے 700 رینکنگ کے درمیان ہے جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور پنجاب یونیورسٹی 801 سے 1000 کے درمیان ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، جامعہ کراچی اور جامعہ لاہور 1000 سے اوپر والی رینکنگ میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ کیو ایس کی رینکنگ تعلیمی کارکردگی کو بنیاد بنا کر(40 فیصد)، ملازمین کی کارکردگی (10 فیصد)، طلبہ و فیکلٹی کی شرح (20 فیصد)، انٹرنیشنل فیکلٹی کی شرح (5 فیصد) اور (5 فیصد) غیر ملکی طلبہ کی شرح کو مدنظر رکھ کر رینکنگ میں کسی جامعہ کو اوپر یا نیچے رکھا جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >