امریکی تاریخ میں پہلا مسلمان پاکستانی نژاد وفاقی جج مقرر

 

امریکا کی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج کی منظوری دے دی گئی ہے، پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکہ کے پہلے مسلمان وفاقی جج ہونگے،سینیٹ میں جمعرات کے روز زاہد قریشی کے حق میں ووٹ ڈالے گئے،

زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں آرٹیکل تھری کے وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے،زاہد قریشی نے امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

زاہد قریشی کی نامزدگی وائٹ ہاؤس کی جانب سے کی گئی،امریکی صدرجوبائیڈن نے پاکستانی امریکی زاہد قریشی کو وفاقی جج کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا، نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں،زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بینچ کا حصہ بنے۔

زاہد قریشی کا شمار امریکا میں مقیم مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے دس ایسے امریکی ماہرین قانون میں ہوتا ہےجنہیں صدر بائیڈن نے امریکا کے وفاقی نظام انصاف میں بطور جج نامزد کیا، وہ امریکی قانون اور نظام انصاف میں کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں،

انہیں ریاستی اور وفاقی سطح پر جرائم کے پیچیدہ مقدمے لڑنے اور کارپوریشنز میں تفتیش کرنے کا وسیع تجربہ ہے،وکالت کے کیریئر میں حکومتی عملداری کے نفاذ اور قوائدو ضوابط پر پابندی کے معاملے سے متعلق کیسز پر بھی کام کرچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >