امریکہ: ڈکیتی کا ملزم ضمانت سے رہائی کے فوری بعد ڈکیتی کرنے پہنچ گیا

عادت اچھی ہو یا بری چھوڑے نہیں چھوڑی جاتی، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بینک میں ڈکیتی کرنے والے شخص کو ضمانت پر رہائی ملی پھر بھی باز نہ آیا،ملزم نے بغیر وقت ضائع کیے دوبارہ ڈکیتی کی واردات کیلئے کمر کس لی۔

ملزم نے عدالت سے نکلتے ہی اسی بینک کی دوسری برانچ کا رخ کیا اور بینک سے محض 100 ڈالر کی معمولی رقم لوٹی لیکن اس مرتبہ بھی کارروائی میں ناکام رہا،ملزم بینک سے باہر نکلنے کے کچھ لمحوں بعد پولیس کے ہاتھوں دوبارہ گرفتار ہوگیا۔

اس سے قبل نیویارک میں ہی اس ملزم نے منگل کے روز بینک میں داخل ہوکر کیشئر کو پرچی دی، جس پر لکھا تھا کہ میرے پاس پستول ہے اور میں بینک لوٹنے آیا ہوں،میرے بیگ میں پیسے بھر دو، یہ پیسے میں استعمال کروں گا۔

بینک ملازم نے 2300 ڈالر کی رقم ڈکیٹ کے حوالے کی،جسے لیکر وہ بینک سے نکلا مگر ناکام ہوگیا، کچھ دیر بعد ہی پولیس نے ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم کے وکیل نے اسے ضمانت پر رہائی دلوا دی تھی لیکن ملزم کی دوسری کوشش پر قسمت نے اسکا ساتھ نہ دیا اور دھر لیا گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >