کینیڈا:دہشتگرد حملے میں شہید مسلم فیملی کی تدفین کردی گئی

کینیڈا کے علاقے لندن میں دہشت گرد کے ٹرک حملے میں شہید ہونے والی مسلم فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا جس پر کینیڈا کی سرکاری عمارتوں پر ابھی تک کینیڈین پرچم سرنگوں ہے۔

نماز جنازہ کے موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ دیگر رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اورقونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ لندن وکٹوریہ میں ادا کی گئی۔تمام افراد کی میتوں کو کینیڈین پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

جنازہ سے قبل سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تعزیتی پیغامات بھجوائے۔

Caskets arrive at funeral for the Afzaal family

A heartbreaking scene as the caskets of four family members, draped in Canadian flags arrive for the public funeral of Salman Afzaal, Madiha Salman, their daughter Yumna Afzaal and grandmother Talat Afzaal in London, Ont. bddy.me/3iyKcUL

Posted by CityNews Toronto on Saturday, June 12, 2021

کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی اور اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کیخلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔لندن میں بین الامذاہب مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین کے اٹھائے پوسٹرز کے مطابق نفرت ہلاکت خیز ہے، اور ہم سب انسان ہیں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مسلمان خاندان پر ٹرک حملے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

مارچ میں شامل کچھ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں اور نفرت سے زیادہ محبت جیسے پیغامات درج تھے۔ ہفتہ کے روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں مقتولین کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اظہار تعزیت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب حملے میں بچ جانے والا بچہ تاحال اسپتال میں ہی زیر علاج ہے جبکہ اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعہ پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس واقعے کی وجہ اسلاموفوبیا کو قرار دیا۔۔ کینیڈین ویزراعظم کے مطابق اسلاموفوبیا کی کینیڈا میں کوئی جگہ نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >