ویڈیو :مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں روبوٹ آب زم زم پیش کرینگے

کورونا کی روک تھام کیلئے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں مزید اہم اقدامات کرلئے گئے,دونوں مقدس مقامات میں آنے والے زائرین کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروادیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے صدر جنرل افیئر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کردیا,روبوٹ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے افراد کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے,اسمارٹ روبوٹ  مقدس مساجد میں انسانی مداخلت اور نقل وحرکت متاثر کیے بغیر زائرین میں آب زم زم پیش کریں گے۔

اسمارٹ روبوٹ کے افتتاح کے موقع پر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے کورونا وبا کے دوران انسانیت کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق  رواں سال صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور لوگوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کچھ احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسین شدہ ہونا ضروری ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>