بھارت: دلہن کے ہاتھوں مٹھائی کھانے سے ہچکچانے پر دلہن نے غصے میں مٹھائی پھینک دی

نئی دہلی، بھارت میں دلہن سے دلہا کا شرمیلا پن اور ہچکچاہٹ برداشت نہ ہوئی، شادی کی رسومات کے دوران غصے میں آ کر مٹھائی پھینک دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک ہندو خاندان میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں دلہن نےرسم کے مطابق مٹھائی کھلا کر دلہا کا منہ میٹھا کرانا تھا۔ دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کی جانب مٹھائی بڑھائی مگر وہ شرم سے ہچکچاتا رہا اور کچھ دیر کیلئے رک گیا۔

شوہر کا یہ رویہ دیکھ کر دلہن طیش میں آگئی اور غصے میں آکر مٹھائی پھینک دی اور صوفہ کے ساتھ صاف کر لیا۔

اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں صارفین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی سرکاری ملازم ہے، جبکہ کچھ صارفین نے دلہن سے کہا رُکو ذرا صبر کرو۔

  • اس لڑکی نے ضرور گربہ کُشتن روزِ اول والی کہاوت سنی ہوئی ہے اور اس نے پہلی رات ہی بلی مار کر لونڈے کو نیچے لگا لیا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >