مسلمان ہونے کا ڈرامہ کرکے نکاح کرنے والا بھارتی دلہا بے نقاب،نکاح خواں نے کیسے پکڑا؟

 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو دلہا کی مسلمان بن کر پسند کی شادی کی کوشش ناکام ہوگئی، غلط عربی تلفظ سے مولوی کو شک ہوا تو مولوی نے ہندو دلہے کا جھوٹ پکڑ لیا،نکاح خواں اور دیگر افراد کی جانب سے شبے کی بنیاد پر دلہے کی تلاشی لی تو جیب سے کارڈ برآمد ہوا جس پر تصویر تو دلہے کی تھی مگر نام ہندو تھا،

جس پر دلہا کا جھوٹ سب کے سامنے آگیا،ہندو ہونے انکشاف پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا اور باراتیوں کو پکڑا اور خوب درگت بنائی۔

سدھارتھ نگر کے ہندو نوجوان کی دو سال قبل کولہوئی علاقے کی لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، دونوں نے محبت کو رشتے میں بدلنے کی خواہش کی اور شادی تک بات پہنچ گئی، لڑکے کے غیر مسلم ہونے پر لڑکی کو ڈر تھا کہ گھر والے انکار کردینگے، اس لئے لڑکی نے حقیقت چھپائی،اور لڑکا چند افراد کے ہمراہ بارات لیکر لڑکی کے گھر پہنچ گیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے حقیقت سامنے آنے پر دلہے اور باراتیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا اور شادی سے بھی انکار کردیا،معاملہ تھانے پہنچنے کے باوجود لڑکی اسی نوجوان سے شادی کرنے پر بضد تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>