دبئی: ملازمہ کو چوری کیے گئے زیور پہن کر فیس بک پر اپنی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا

متحدہ عرب امارات میں ایک گھریلو ملازمہ کو چوری کیے گئے زیور پہن کر فیس بک پر اپنی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا، پہچان ہونے کے بعد ملازمہ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل متحدہ عرب امارات میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ اپنی مالکن کے زیور چرا کر فرار ہوگئی۔ ملازمہ پر اپنی مالکن اور ان کی بیٹی کے زیورات چرا کر فرار ہونے کا الزام تھا۔

فیس بک تصویر کی وجہ سے ملازمہ پکڑی گئی جس میں اس نے چوری ہونے والے زیور پہن رکھے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں گھریلو ملازمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملازمہ ایک سال قبل اچانک بہانہ بناکر کسی ملازمہ پر ایک سال قبل اپنی مالکن اور ان کی بیٹی کے زیورات چرا کر کسی دوسری جگہ چلی گئی تھی جس کے بعد مالکن کو پتہ چلا کہ گھر سے ان کے اور ان کی بیٹی کے کچھ زیورات غائب ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک گھریلو ملازمہ کو چوری کیے گئے زیور پہن کر واٹس ایپ پر اپنی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیاتھا ، زیورات کی مالکہ نے وٹس ایپ سٹیتس دیکھا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی ، جس پرپولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

ملازمہ نے ایک امود نامی شخص کے فلیٹ میں چوری کی واردات کی تھی، جس میں 4 طلائی چوڑیاں، ایک نیکلس، کان کی 2 بالیاں، بے بی چین اور دیگر قیمتی چیزیں اڑائی گئی تھیں۔

سنیتا نامی ملازمہ ایک اپارٹمنٹ کی صفائی پر مامور تھی، اپارٹمنٹ کے مالک نے گھریلو ملازمہ کو خالی فلیٹس کی صفائی کے لیے چابیاں حوالے کیں تو سنیتا نے اسکے فلیٹ کی نقلی چابیاں حاصل کر لیں اور موقع دیکھ کر واردات کر لی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>