ایک اور انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ، امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ متاثر

ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بحران سامنے آگیا ہے ، اس بار امریکا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں بیک وقت ہونے والے اس انٹرنیٹ کریش کی وجہ سے ایئرلائنز، بینک ، پوسٹل سروس سمیت تمام شعبے شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار ایک امریکی کمپنی "آکامائی” کی سروس میں خلل کی وجہ سے ان تین ممالک میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ہوگیا، جو ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

اس بحران کے دوران امریکی یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز ، نیوزی لینڈ کے بینکس، ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج، آسٹریلیا میں پوسٹل سروس، ورجن آسٹریلیا اور متعدد فنانشل فرموں کی ویب سائٹس کو انٹرنیٹ معطلی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

انٹرنیٹ کریش کرنے کی وجہ سے صارفین کو کمپنیوں کی ویب سائٹس اور ایپس تک رسائی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔

ترجمان آکامائی نے اس انٹرنیٹ بحران کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا کہ کمپنی اس بحرانی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور جلد از جلد اپنی سروسز کو درست کرکے انٹرنیٹ کو بحال کردیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>