جنوبی افریقہ :ایک ساتھ 10بچوں کی پیدائش کا خاتون کا دعویٰ فراڈ نکلا ؟

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی37 سالہ خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا تھا جو کہ فراڈ نکلا۔ حکام نے گوزیامی سٹہول نامی اس خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے کچھ روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ حاملظ تھی اور اس نے ایک ہی وقت میں 10جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ خاتون کی جانب سے کیے گئے اس دعوے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اسے اچھی خاصی کوریج ملی۔

تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ خاتون نے یہ سب فراڈ کیا اور جھوٹ بولا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ وہ سرے سے حاملہ بھی نہیں تھی۔

نئی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو نفسیاتی علاج کیلئے کچھ ہفتے قبل ایک مقامی اسپتال میں لایا گیا تھا۔ گواٹنگ کے علاقے کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں 10بچوں کی پیدائش جیسی خبروں کی تردید کی ہے۔ انتظامیہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

جب کہ خاتون نے جس اسپتال میں بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا تھا اس اسپتال نے بھی اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >