مودی نے ہار مان لی؟آل کشمیر پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

مودی نے ہار مان لی؟آل کشمیری پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیریوں کی استقامت اور ثابت قدمی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انہوں نے آل کشمیری پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کشمیری حوصلے کے سامنے اپنی ضد چھوڑتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے کشمیری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، اس کیلئے نریندر مودی کی جانب سے سابق وزیراعلی کشمیر محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کو دعوت نامے بھی ارسال کردیئے ہیں۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے ان دعوت ناموں کو منظور یا مسترد کرنے کیلئے اپنی اپنی جماعتوں کامشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

آل کشمیری پارٹیز کانفرنس جمعرات کے روز بلانے کا فیصلہ ہوا ہے جس کیلئے بی جے پی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اور دیگر اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جس میں اس کانفرنس کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئینی شق کو منسوخ کر نے والے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز گورنر جموں اینڈ کشمیر اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی سے طویل ملاقاتیں بھی کیں۔

تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا جارہا ہے کہ اس کانفرنس کو طلب کرنےکا مقصد کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی نہیں بلکہ کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنا ہے جو کافی عرصے سے تعطل کا شکا ر ہیں، اور اسی لیے نریندر مودی اپنے سابقہ حلیفوں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں ، کانفرنس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگست 2019 میں نریندر مودی کی حکومت نے بھارتی آئین میں سے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق شقوں کو منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کا کنٹرول بھارت کی مرکزی حکومت کو دیدیا تھا، مودی حکومت نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ وادی میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کرکےکشمیر کے تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک سال کیلئے نظر بند کردیا تھا۔

  • kashmir ho ya falastin…. sirf pakistani hukumat ye ailan kar de ke ham kisi jihadi ko nahin rokrnge….chand ghanton men bharat aur israel ke sath sath unke sarparast murgha ban jainge aur tauba karenge… banya, yahudi, nasrani aur munfiq sharafat se nahin manenge…

    • یہ بات ایک سادہ پاکستانی کیوں نہیں سمجھتا کہ ادھر جہادی بیجھنے سے انڈیا اور اسرائیل کو قتلِ عام کا بہانہ مل جائے گا اس وقت صرف اور صرف ہمیں ایک جہاد کی ضرورت ہے اور وہ ہے جہاد بالقلم


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >