روسی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ،9 پیرا شوٹرز ہلاک

روسی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ،9 پیرا شوٹرز ہلاک

روس میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آیا، طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

طیارے کے زندہ بچ جانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے کا ایک انجن فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔

روسی حکام کے مطابق مسافر بردار طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور اسی دوران درخت سے ٹکرا گیا۔

امدادی کارروئی کے دوران طیارے کے ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ گیارہ زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں،تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تنائی ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے والے طیارے میں 17 پیرا شوٹرز اور پائلٹ کے علاوہ عملے کے دو ارکان سوار تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>