برازیل میں کورونا سے تباہی،ہزاروں افراد کا حکومتی پالیسیوں پر احتجاج

برازیل میں کورونا وائرس کی تباہی جاری، وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں حکومت کورونا وائرس سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور خراب حکومتی کارکردگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا، صدر جائر بولسنارو کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے، جبکہ مظاہرین نے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

برازیل کے صدر بولسونارو کورونا وباء کے بارے میں مضحکہ خیز تبصرے اور غیر سنجیدہ سوچ رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں، جبکہ ملک کے طبی ماہرین کی جانب سے ان کو اس غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

بیںن الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ صدر کی کورونا وباء کے حوالے سے غیر سنجیدگی نے صورتحال کو تباہ کن بنا دیا۔ برازیلی صدر نے نہ کورونا وباء کی روک تھام کے لئےکسی قسم کے اقدامات کئے، نہ ہی عوام الناس کی ویکسینیشن کے لئے ویکسین خریدی۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے برازیل میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار اموات ہورہی ہیں جبکہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>