بھارت: اپنے سالے کو اپنی جگہ 5 سال تک ڈیوٹی پر بھیجنے والا پولیس اہلکار گرفتار

بھارتی پولیس اہلکار کا کارنامہ۔۔ خود ڈیوٹی پر جانے کی بجائے سالے کو پولیس ٹریننگ دیکر ڈیوٹی پر بھیجتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مرادآباد میں ولچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل انل کمار اپنے سالے کو گھر میں پولیس ٹریننگ دے کر اپنی ڈیوٹی پر بھیجتا رہا۔

سالا اور بہنوئی 5 سال تک یہ کھیل کھیلتے رہے، بہنوئی کی جگہ سالا 5 سال تک نوکری کرتا رہا اور 5 سال تک جعلسازی سے تنخواہ لیتے رہے لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

انیل سونی نامی شخص کی پانچ سال قبل پولیس میں نوکری لگی تھی لیکن انیل سونی کی جگہ اسکا سالا سنیل سونی 5 سال تک نوکری کرتا رہا۔

مرادآباد پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کانسٹیبل انل کمار کے خلاف نامعلوم شخص نے پولیس کو اطلاع میں بتایا کہ کانسٹیبل انل کمار کی جگہ اس کا سالہ انل سونی ڈیوٹی کرتا ہے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل انل کمار کو گرفتار کرلیا لیک اسکا سالا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار انیل کمار سونی نے بتایا کہ وہ پولیس ڈیوٹی کیلئے مراد آباد نہیں جانا چاہتا تھا اس لئے اس نے اپنے سالے کو اپنی جگہ پر بھیجا۔

انیل کمار کے مطابق اس نے اپنے سالے کو پولیس ٹریننگ کے تمام طریقے بشمول ہتھیار چلانا، ملزمان کو پکڑنا، سینئر افسران کو سیلیوٹ کرنا، ایف آئی آر لکھنا، تفتیش کرنا سب سکھائے اور اپنا ٹرانسفر لیٹر اپنے سالے کو دیکر کہا کہ وہ جاکر اسکی جگہ ڈیوٹی جوائن کرلے۔

پولیس سالے کو گرفتار کرنے کیلئے جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے لیکن سالا فی الحال پولیس کی گرفت سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہورہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >