ٹرمپ کورونا مریضوں کو بدنام زمانہ گوانتاناموبے میں بند کرنا چاہتے تھے،خوفناک انکشاف

ٹرمپ کورونا مریضوں کو بدنام زمانہ گوانتاناموبے میں بند کرنا چاہتے تھے،خوفناک انکشاف

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو بدنامہ زمانہ امریکی جیل گوانتا ناموبے میں قید کردینا چاہتے تھے۔

یہ خوفناک انکشاف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ سے تعلق رکھنے والے 2 صحافیوں یاسمین ابوطالب اور دامیان پلیٹا نے اپنی کتاب” Nightmare Scenario: Inside the Trump Administration’s Response to the Pandemic That Changed History” میں کیا اور بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی شہریوں کو کسی الگ تھلگ جزیرے میں بھیجنے سمیت دیگر اہم تجاویز پر غور کررہے تھے۔

کتاب میں انکشاف ہوا کہ یہ گفتگو کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس پر قابوپانے سےمتعلق ہونےو الے اعلی سطح کے اجلاسوں میں کی گئی اور ایسے ہی ایک اجلاس میں ٹرمپ نے اپنی ٹیم کے اراکین سے پوچھا کہ ہم ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مریضوں کو کسی الگ تھلگ جزیرے پر بھیجنے پر غور کرسکتے ہیں۔

اجلاس میں شریک افراد ابھی اس سوال پر سوچ بچارکررہی رہے تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی اپنے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوانتاناموبے کے بارے میں بھی سوچا جاسکتا ہے، تاہم صدر کی اس تجویز میں اجلاس کے شرکاء دنگ رہ گئے اور انہوں نے مشترکہ طور پر صدر ٹرمپ کی اس تجویز کو مسترد کردیا۔

کتاب میں کیے گئے مزید انکشافات میں بتایا گیا کہ کیسے سابق امریکی صدر اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کے درمیان شدید اختلافات پائےجاتے تھے اور ٹرمپ ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ میں اپنی سیاسی ہار دیکھ رہے تھے اور اس پر شدید پریشان تھے۔

اسی پریشانی میں انہوں نے ایک موقع پر ٹیسٹنگ کے شعبے پر تنقید کی اور اس کے سربراہ کو احمق کہہ کر پکارا جس پر انہیں بتایا گیا کہ اس وقت امریکی کورونا ٹیسٹنگ اسٹریٹیجی کے سربراہ ان کے داماد جیئرڈ کشنر ہیں جنہوں نے ایک ہفتے قبل چارج سنبھالا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران امریکہ وہ ملک ہے جہاں اس وائرس سے سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جن کی مجموعی تعداد6 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، تاہم ان میں سے 4 لاکھ افراد سابقہ دور حکومت میں جاں بحق ہوئے۔

  • this look like non-sense……there millions people who was COVID patient, including more than half of Adminitration in white house………this is fake news…..looks like…..someone is trying to be famous with this kind of fake news


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >