جمال خاشقجی کے قاتلوں کو امریکہ میں پیراملٹری ٹریننگ دی گئی،نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو امریکہ میں پیراملٹری ٹریننگ دی گئی،نیویارک ٹائمز کا دعویٰجی

امریکی خبررساں ادارے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی  نژاد صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں نے امریکہ میں پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی ۔

خبررساں ادارے نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ قاتلوں نے امریکہ میں  ٹریننگ حاصل کی مگر امریکی انتظامیہ کا آپریشن سے متعلق آگاہ ہونے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل میں جو 4 سعودی شہری ملوث تھے انہوں نے واردات سے ایک سال قبل امریکی معاہدے کے تحت پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی ، اس ٹریننگ کامقصد سعودی رہنماؤں کی حفاظت تھا  اور یہ تربیت ٹائر ون گروپ نے دی تھی۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے ان دعوؤں پر  امریکی محکمہ خارجہ نےتبصرے سے انکار کردیا ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بارے میں امریکہ کی پالیسی قانون کی حکمرانی اور  انسانی حقوق  کے احترام پر مبنی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی نژاد صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی میں سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا تھا، وہ واشنگٹن پوسٹ میں کالم لکھتے اور العرب نیوز چینل میں بطور ایڈیٹر ان چیف فرائض سرانجام دیتے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>