بھارت میں چوری کی انوکھی واردات، 19 اے ٹی ایم سے 48 لاکھ روپے چوری

بھارت میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا، چوروں نے 19 اے ٹی ایم سے 48 لاکھ روپے چوری کر لئے جبکہ بنکوں کے ریکارڈ میں مجموعی بیلنس جوں کا توں رہا۔

تفصیلات کا مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چینائی میں دو چوروں نے انوکھے انداز سے چوری کی جس میں 19 اے ٹی ایم مشینوں سے رقم چرائی گئی۔

چوری کے دوران مشین کو معمولی سا بھی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی بینک کے مجموعی بیلنس کوئی کمی واقع ہوئی، اس انوکھے واقعہ سے آئی ٹی ماہرین دنگ رہ گئے.

واقعہ کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے شہر بھر میں اے ٹی ایم سروس معطل کردی ہے۔

پولیس اور ماہرین کا کہنا ہے کہ چور صرف جاپانی ساختہ مخصوص اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے اے ٹی ایم کے سینسروں کو روکنے کے لئے کوئی خاص آلہ استعمال کیا، چور مشین سے نقد رقم نکلواتے اور اس وقت تک انتظار کرتے رہتے جب تک کہ مشین رقم واپس کھینچنا شروع نہ کردے اور جیسے ہی مشین نے ایسا کیا چور وہ آلہ ہٹا دیتے، اس آلہ کی وجہ سے مشین یہ ظاہر کرے گی کہ نکالی گئی تمام رقم واپس جمع کرا دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے چوروں کو پکڑنے کے لئے ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم نے مزید تحقیقات کے لئے ایک جاپانی اے ٹی ایم کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>