انٹی وائرس کے موجد کی جیل میں مبینہ خودکشی

کمپیوٹر سسٹم کےلیے اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی نے ہسپانوی جیل میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقامی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن جیل کی میڈیکل ٹیم نے آخر کار ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی وفد موت کی وجوہات کی تحقیقات کرنے پہنچا اور ہر چیز خودکشی سے موت کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کمپیوٹر انٹی وائرس کے موجود جان میکافی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گزشتہ برس یورپی ملک اسپین سے گرفتار کیا تھا جن پر 2014 سے 2018 تک اثاثے چھپانے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کا الزام تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ جان میکافی نے 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرائے اور اپنے اثاثے چھپائے ۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان میکافی نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی ہے۔

اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی پر ٹیکس چوری اور اثاثے مخفی رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر 30 سال تک قید کی سزا متوقع تھی

خیال رہے کہ جان میکافی نے 1987 میں انٹی وائرس تخلیق کیا تھا اور اس انٹی وائرس اور اپنی کمپنی کا نام اپنے ہی نام سے "میکافی ” رکھا تھا۔ میکافی کی انٹی وائرس پراڈکٹ کو آج بھی دنیا بھر میں استعمال کیا جارہا ہے۔

    • Bhai wu kehtey hein "Mian de naare wajan gy” baad mein Mian en sub ki kharkataa hey…….pher kehtey hein hiyey Mian ne bohat dard kerwiya…..pher mian eik Biryani ki plate de detaa hey…….pher kehtey hein…chaloo khair ey mein hor Maar le saadiii…per eik Biryani de plate ve dey….BEGHERAT AWAM


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >