ویڈیو: ٹی وی نیوز اینکر کا لائیو نشریات کے دوران تنخواہ کا مطالبہ

افریقی ملک زمبیا کے ایک ٹی وی نیوز اینکر نے لائیو نشریات میں تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کردی اور تنخواہ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ افریقی ملک زمبیا میں پیش آیا جہاں ایک ٹی وی نیوز اینکر نے خبرنامے کے دوران ہی اچانک اپنے اور ساتھیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت کر ڈالی۔ جس پر ادارے میں ہلچل مچ گئی اور نشریات منقطع کردی۔

نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے ساتھی بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں اور انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔

نیوز اینکر نے مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں ، ہماری بھی ضروریات ہے اور ہمیں تنخواہ ملنی چاہے۔ بدقسمتی سے مجھے اور میرے ساتھیوں کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہورہی۔

یہ صورتحال دیکھ کر ٹی وی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر خبرنامہ منقطع کر کرکے پروڈیوسر نے ٹی وی پر ٹریلر چلا دئیے۔

اس واقعے پر چینل انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اینکر نشے میں دھت تھا اور ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ اسے نشے کی حالت میں اینکر کو کیسے خبریں پڑھنے کی اجازت دی گئی۔

چینل انتظامیہ نے کہا کہ ہمارے ادارے میں شکایت کرنے کا بہتر طریقہ کار موجود ہے اور اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے اینکر اپنی شکایت ریکارڈ کراسکتا تھا۔ ہم نشے کی حالت میں خبریں پڑھنے کی تحقیقات کررہے ہیں اور جو بھی اس معاملے میں ملوث ہوا اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب مذکورہ نیوز اینکر نے چینل انتظامیہ کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشے کی حالت میں نہیں تھے اس سے قبل وہ خبریں پڑھ ہی رہے تھے اور اسے مجبوری کے تحت ایسا کرنا پڑا۔

بعدازاں اس نے اپنی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں میں نے یہ کام لائیو ٹی وی پر کیا ہے ، عام طور پر صحافی بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صحافیوں کو بولنے کی آزادی نہیں ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>