بھارتی وزیر سیاحت نے اپنے ساتھ فوٹو بنوانے پر ٹکٹ لگا دی، قیمت کتنے روپے؟

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے اپنے ساتھ سیلفی لینے والوں پر ٹکٹ لگا دی۔ وزیر موصوفہ نے حکم جاری کیا کہ اگر کوئی کارکن ان کے فوٹو بنوانا چاہتا ہے تو وہ پہلے 100 روپے جمع کرائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون وزیر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے خواہشمند ہیں تو اب اس کیلئے پیسے دینا ہوں گے۔ اوشاٹھاکر نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اس لیے کیا کیونکہ تصاویر لینے میں بہت وقت ضائع ہو جاتا ہے کبھی کبھار تو گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ وقت کی بچت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ریاستی وزیر اکثر اپنے اوٹ پٹانگ اورمتضاد بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

قبل ازیں بھی اوشاٹھاکر نے اپنے ایک کارکن کی جانب سے پیش کیا جانے والا پھولوں کا گلدستہ یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا تھا کہ انہیں اچھا نہیں لگتا کہ کوئی انہیں پھول دے۔

  • Ye haathi he ya konsa badsurat janwar he jisne khud pe ticket laga dia hahaha
    Ye indians kisi circus se kam nahi. Jahil badshakal log. AIk inka wazir e azam he jiski aqal aur shakal dono kisi sarhak chaap se kam nahi…aik aik sarkari banda inka jabnwar jasi shakal rakhta he, aur aqal naam ki koi she inke bheje mein nahi.
    hahahah dunya doodh pee ke jawan hoti he ye saale gao muttar pee ke barhe hote hein.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >