بھارتی صحافی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ناکام،امریکہ کی تعریف

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا تو نیڈ پرائس نے ایسا جواب دیا کہ بھارتی صحافی کی بولتی بند ہو گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کئے اور پاکستان27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کر چکا ہے۔ یقین ہے پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے اپنی حکومت کے آر ایس ایس ایجنڈے کے تحت امریکی وزارت خارجہ کے سامنے پروپیگنڈہ کرنے اور زہر اگلنے کی کوشش کی جسے امریکی ترجمان نے کچلتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ بھارتی صحافی منہ دیکھتا رہ گیا۔

بھارتی صحافی کی خواہش تھی کہ وہ امریکا کی نظر ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے گرے لسٹ میں ہونے پر ڈلوائے مگر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے اور بھارتی حکومت پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا انکشاف جے شنکر نے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے لیے ہونے والی فارن پالیسی کے ایک تربیتی پروگرام سے خطاب میں کیا۔ جے شنکر نے بھارتی سازشوں کو مزید بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وجہ سے آج پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے اور ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں بھی کامیاب رہے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ پاکستان کا طرز عمل بھارت کی جانب سے کیے گئے متعدد اقدامات کی وجہ سے تبدیل ہوچکا ہے۔

جے شنکر نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >