اپنے بھائیوں کی سرزمین پر قبضہ ختم کردیں، ترک صدر کی طالبان سے مطالبہ

اپنے بھائیوں کی سرزمین پر قبضہ ختم کردیں، ترک صدر کی طالبان سے مطالبہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے طالبان سے اپنے بھائیوں کی سرزمین پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان میں اپنے بھائیوں کی سرزمین سے قبضہ ختم کرکے دنیا کو دکھانا چاہیئے کہ امن قائم کرنے کا عمل جاری ہے جس میں طالبان کا کردار مثبت ہے۔

ترک صدر نے افغانستان میں جاری جھڑپوں اور طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر قبضہ کی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا رویہ ایسا نہیں جیسا ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے ہونا چاہیئے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کابل ایئرپورٹ کے حوالے سے طالبان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دیکھتے ہیں بات چیت کا کیا نتیجہ نکلے گا۔

صدر طیب اردوان نے یہ بیان طالبان کے دھمکی کے بعد جاری کیا ہے جس میں طالبان نے کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے ترکی فوج کے افغانستان میں قیام پر خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی نے نیٹو کے انخلا کے بعد افغان دارالحکومت میں انتہائی اہم ہوائی اڈے کی حفاظت اور نگرانی کی پیشکش کی ہے اور اس تعیناتی کے لیے مالی، سیاسی اور لاجسٹک سپورٹ سے متعلق امریکہ سے بات چیت ہوئی تھی، امریکی صدر جوبائیڈن نے ترکی کی پیشکش قبول کرلی تھی، کابل ایئرپورٹ غیرملکی سفارت کاروں اور مشنز کی آمد ورفت کا واحد ذریعہ ہے جس کی اب حفاظت ترک فوج کرے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >