کار سوار کی گاڑی کے بونٹ پر نوجوان کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

کار سوار کی گاڑی کے بونٹ پر نوجوان کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان کو بونٹ پر ڈال کر تیز رفتار سے گاڑی چلانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کانپور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک جھگڑے کے دوران ایک فریق نے دوسرے کو گاڑی کے بونٹ پر لٹا کر گاڑی چلادی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، تصادم کے بعد کار اور ٹرک ڈرائیور میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کار سوار نے ٹرک ڈرائیور کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی کوشش کی۔

ٹرک ڈرائیور نے بچنے کیلئے گاڑی کے بونٹ پر چھلانگ لگادی اور وائپر کو مضبوطی سے پکڑ لیا، کار ڈرائیور نے اس پر بس نہیں کیا کہ بلکہ تیز رفتاری سے گاڑی کو فلائی اوور پر چڑھادیا اور نوجوان کو گھسیٹتے رہے۔

بونٹ پر لیٹا شخص کار کے ڈرائیور سے رحم کی اپیل کی مگر ڈرائیور کو رحم نہیں آیا بلکہ اسے پانچ کلومیٹر تک کار پر گھسیٹتے رہے، اردگر موجود لوگوں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو ابتدائی طور پر کوئی اسسٹنٹ سمجھا گیا کہ بعد ازاں عینی شاہدین کے بیان کے مطابق یہ واقعہ ٹرک اور کار ڈرائیور کے درمیان جھگڑے کے نیتجے میں پیش آیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>