نائیجریا: ڈاکوؤں نے فضائیہ کا جنگی طیارہ مار گرایا

نائیجریا: ڈاکوؤں نے فضائیہ کا کا جنگی طیارہ مار گرایا

افریقی ملک نائجیریا میں ڈاکوؤں نے ایئر فورس کے جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک میں ڈاکوؤں نے ایئرفورس کے طیارے کو اس وقت نشانہ بنایا جب طیارہ اغواکاروں اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرکے واپس آرہا تھا۔

نائجیرین ایئر فورس نے ڈاکوؤں کی جانب سے طیارہ مار گرائے جانے کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کا ایلفا جیٹ طیارہ کامیابی سے اپنے اہداف پورے کرنے کے بعد واپس آرہا تھا کہ واپسی پر طیارے پر گولیاں برسائیں گئیں۔

ایئرفورس کے مطابق پائلٹ نے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو طیارے سے الگ کرتے ہوئے پیرا شوٹ کی مدد سے محفوظ مقام پر لینڈنگ کی، فائرنگ کے نیتجے میں طیارہ تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیرین حکومت نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کیلئے فضائیہ کو خصوصی اختیارات دیے ہیں۔

نائیجریا: ڈاکوؤں نے فضائیہ کا کا جنگی طیارہ مار گرایا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>