ہوسکتا ہے کہ طالبان افغانستان پر قبضہ کرلیں، پینٹاگون

امریکا کہ وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور امریکی چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے پینٹاگون میں ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں ہی طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں۔

پینٹاگون نے اب امید ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی مؤقف کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل نکل آئے تو بہتر ہے امید ہے کہ اب کا کوئی سیاسی حل نکل آئے گا۔

پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف نے کہا کہ امریکا افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رکھے گا۔ لیکن اس کا مقصد وہاں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ یہ یقینی بنانا ہے کہ افغانستان سے خطے میں شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔

جنرل لائیڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے کہا کہ باوجود اس کے کہ امریکا افغانستان سے نکل رہا ہے پھر بھی ہمارے پاس فضائی حملوں کی صلاحیت موجود رہے گی۔

امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت کابل سے باہر جتنے بھی امریکی اڈے موجود ہیں ان سب کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ہو نہیں سکتا کر چکے
    اور قبضہ میں کیا اپنے ملک کا قبضہ ناجائز قابضین اور انکے پالتو کتے اشرف غنی اینڈ کمپنی سے واپس لیا ہے بس اب ان پالتو کتوں کا صفایا باقی ہے اپنے ملک کو پوری طرح صاف کرنے کے واسطے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >