کورونا ویکسینیشن کے لئے بہترین اقدامات کرنیوالے ممالک میں صرف 3مسلم ممالک شامل

کورونا ویکسینیشن کے لئے بہترین اقدامات کرنیوالے 25 ممالک میں صرف 3 مسلم ممالک کا نام شامل

کورونا ویکسینیشن کے لئے بہترین اقدامات کرنیوالے دنیا کے 25 ممالک میں صرف 3 مسلم ممالک کا نام شامل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام ممالک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کروارہی ہیں، تاکہ اس وبا سے چھٹکارا پایا جاسکے۔

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بہترین اقدامات کرنے والے 25 ممالک کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ صرف تین ہی مسلمان ممالک شامل ہیں۔ اس فہرست میں ممالک کو ان کی آبادی اور ویکسینشن کی شرح کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق یورپی ریاست مالٹا سرِ فہرست ہے جہاں اب تک 72.2 فیصد افراد کی کورونا ویکسینیشن کی جاچکی ہے، جبکہ 97 ہزار کی آبادی والے افریقی جزیرے سیشیلز کی 70.22 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کا چوتھا نمبر ہے جہاں 97 لاکھ سے زائد کی آبادی کے 69.79 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کروادی گئی ہے۔

یو اے ای کے علاوہ ویکسینیشن کروانے والے ممالک میں بحرین اور قطر بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنی آبادی کی بالترتیب 63.26 اور 58.57 فیصد ویکسینیشن کروا دی ہے۔

32 کروڑ آبادی والے امریکا نے 49.41 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کروا دی جو تقریباً 16 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>