کانگو : پولیس نے ماسک نہ پہننے والے طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کردیا

کانگو کے دارالحکومت میں ایک پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے والے طالب علم کو گولی مار دی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنی یونیورسٹی آسائنمنٹ کیلئے ویڈیو بنانے والے ہنورشما نامی طالب علم کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ۔

یونیورسٹی آف کنساشا کی فیکلٹی آف آرٹس کے طالب علم ہنور نے پولیس اہلکار کو ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی جس پر پولیس اہلکار مشتعل ہوگیا۔

ہنور کے دوستوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو پیسے کی پیشکش کی امید تھی مگر ہنور نے ایسی پیشکش کے بجائے ماسک نہ پہننے کی جائز وجہ بتائی جس پر پولیس اہلکار نے ہنور پر مزاحمت کا الزام عائد کرتے ہوئے گولی چلادی۔

سربراہ کنساشا پولیس کے مطابق طالب علم کو گولی مارنے والا پولیس اہلکار واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں، واقعے کے وقت موقع پر موجود دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےسرکاری سطح پر ماسک پہننے کو لازمی قراردیا گیا ہے اور اس پابندی کی خلاف ورز ی کرنے والے پر جرمانہ عائد کر نے کی سزا بھی رائج کی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>