سری لنکا: کنویں کی کھدائی کے دوران15 ارب روپے مالیت کے نیلم پتھر برآمد

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک گھرمیں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک بہت بڑا پتھر نکل آیا ہے جس پرجابجا نیلم پتھر قدرتی طور پر جڑے ہوئے ہیں اوران سب کی ابتدائی مالیت کو دس کروڑ ڈالر یا 15 ارب روپے کے برابر بتایا ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں اعلیٰ معیار کے نیلم اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ جمع ہیں۔ بیضوی پتھر کا کل وزن 500 کلو گرام سے زائد ہے جس پر لگ بھگ 25 لاکھ قیراط کے قیمتی پتھر موجود ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق یہ پتھر رتنا پورا کے علاقے میں ایک مکان کے عقب میں کنویں کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا ہے۔

جوہری ماہرین نے اسے ’قسمت والا نیلم‘ کا نام دیا ہے جس پر لگے پتھروں کی رنگت ہلکی نیلی ہے۔ گھر اور پتھر کے مالک گمج نے بتایا کہ پہلے کنواں کھودنے والے نے مجھے بتایا کہ اسے کچھ نایاب نیلم ملے ہیں جنہیں "اسٹار سفائر” بھی کہا جاتا ہے۔

دیگر جوہری ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے نیلم کا اتنا بڑا ذخیرہ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اگرچہ اب بین الاقوامی ماہرین اس کا جائزہ لیں گے لیکن توقع ہے کہ یہ ذخیرہ کسی حد تک سری لنکا کی معیشت میں بہتری کی وجہ بنے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>