کابل سے نکلنے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والوں میں نوجوان فٹبالر بھی شامل

گزشتہ دنوں کابل کے ایئرپورٹ سے امریکی طیارے میں سوار ہوکر ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں افغانستان کی یوتھ فٹ بالر ٹیم کا کھلاڑی بھی شامل تھا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ فٹ بالر ز انوری امریکی طیارے میں سوار ہوکر افغانستان چھوڑنے کی کوشش کررہا تھا، مگر ذکی انوری ان چند بدقسمتوں میں بھی شامل ہوگیا جو اس کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ گنوا بیٹھے تھے۔

ذکی انوری افغانستان کی بین الاقوامی یوتھ فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے، ان کے کلب خراساں لائنز نے بھی ذکی کی طیارے سے گر کر جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نوجوان طیارے سے لٹکے ہوئے تھے ان میں ذکی بھی شامل تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل سے اڑ کر قطر پہنچنے والے امریکی طیارے کے ٹائروں اور گیئر باکس سے ذکی انوری کی باقیات ملنے کی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ کابل میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد امریکی شہریوں کے انخلا کے دوران سیکنڑوں کی تعداد میں لوگ کابل کے ایئرپورٹ کے رن وے پر پہنچ گئے اور طیارے میں سوار ہوکر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنےلگے۔

اس واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر چلتے امریکی طیارے کے آگے پیچھے دائیں بائیں سینکڑوں افراد بھاگ رہے ہیں اور کچھ طیارے پر چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس کوشش میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن کے بارے میں بعد میں خبریں سامنے آئیں کے قطر پہنچنے والے امریکی طیارے کے ٹائروں اور دیگر بیرونی حصوں سے انسانی باقیات برآمد ہوئے ہیں جس پر امریکی حکام نے تحقیقات کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

  • yeah hay behnchod asliyat, koi taliban k afghanistan mayn nahi rehna chahta, yahan hamary gaando amreeka europe mayn beth k lecture day rehy hayn k ji humny tou taliban ki hi lulli leni hay. behnchodo 4 din labbaik nay strike ki thi, sabki phat k hath mayn agai thi, agr iss trha k taliban tumhari gaand marnay agaye tou phir kabhi pakistan ka mounh dekhny bhi nhi jao gay. Chootiyo hosh karo aur afghano ko bi insan samjo


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >