فضائی آپریشن کی بحالی، قطر سے تکنیکی ماہرین کی ٹیم کابل میں

قطر سے تکنیکی ماہرین کی ٹیم فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے کابل ائیرپورٹ پہنچ گئی، تکنیکی ماہرین آپریشن کی بحالی کے لیے طالبان سے بات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنےکے بعد قطر کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم کابل ائیرپورٹ کے آپریشنز بحالی اور سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے قطری ماہرین کی ٹیم دیگر فریقین کی درخواست پر اس حوالے سے بات چیت کر رہی ہے تاحال تکنیکی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

کابل ائیرپورٹ پر انسانی بنیادوں پر فضائی آپریشن کی بحالی سے انخلا کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جاسکے اور افغان شہریوں کو بیرون ملک جانے اور آنے کی آزادی بھی مل سکے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ دو دن میں نئی افغان حکومت کا اعلان اور کابل ائیرپورٹ فعال ہوجائے گا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن افغانستان کے سربراہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک کے اندرون پروازیں جمعہ کو شروع ہوں گی ، لیکن غیر ملکی پروازیں شروع کرنے کے لئے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ترکی نے بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور اس معاملے پر طالبان اور ترک حکام کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>