کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں: ترجمان افغان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں،کسی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ گفتگومیں کہی ۔طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی ملک کےخلاف مسلح آپریشن کرنےکی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے چاہے وہ بھارت ہی کیوں نہ ہو، مسلمان ہونےکےناطے یہ ہمارا حق ہے کہ کشمیر، بھارت یا کسی بھی ملک کےمسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

بھارتی اینکر کے سوال پر سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکہ جو اسلحہ چھوڑکر گیا ہے وہ افغان عوام اور مملکت کی حفاظت کیلئے ہے۔ ہم قطعی طور پر غلط استعمال کے حق میں نہیں۔

سہیل شاہین سے بھارتی اینکر نے سوال کیا کہ اگر لوگ طالبان سےخوش ہیں تو ہزاروں کی تعداد میں باہر جانے کےلیے کابل ائیرپورٹ پر کیوں جمع ہیں؟

جس پر سہیل شاہین نے جواب دیا کہ اگر آج آپ اعلان کردیں کہ بغیر سفری دستاویزات امریکہ جا سکتےہیں تو لاکھوں لوگ دہلی ائیرپورٹ پر جمع ہوجائیں گے، کیا اس کا مطلب ہےوہ سب بھارتی حکومت سےخوفزدہ ہیں؟

  • India is a terrorist occupant state…it invaded most of unarmed independent states after its formation..e.g. GoA, Nagaland, Jammu n Kashmir, tribal areas..etc its ideology is of expansionist idea of AKHAND BHARAT, that means India will strive to occupy other countries e.g. Afghanistan, Srilanka, Nepal, Bhutan, Bangladesh, and Pakistan ..to complete its Akhand bharat….for the purpose it waged terrorism in almost all neighboring countries, like Pkaistan, Srilanka, bangladesh, China and AFGhanistan…India is the most active recruiter and supporter of DAESH/ISIS in Afghanistan,…The country has elected an internationally recognized terrorist MODI as PM (twice)…the whole nation is hindutwa religious extremist and want to take revenge from Muslims and Christans bcz they ruled them…but world has turned a blind eye to it…this will endanger world peace and prosperity…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >