طالبان کی اسلامی امارات کی نئی حکومت کے قیام کا فیصلہ مؤخر

ترجمان افغان طالبان کے مطابق اسلامی امارات (افغانستان) میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے اعلان کا فیصلہ کل تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران واضح کی، اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان جمعہ کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا نے اسلامی امارات میں بننے والی نئی حکومت سے متعلق کئی دعوے کیے تھے تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے سلسلے میں ملا عبدالغنی برادر، ملا یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی سمیت مختلف اہم طالبان عہدیدار ورہنما افغان دارالحکومت کابل میں موجود ہیں۔

ترجمان افغان طالبان نے میڈیا کو یہ بھی بتایا ہے کہ کابل میں نئی افغان حکومت اور عہدیداروں کے اعلان کیلئے طالبان کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ جبکہ اے ایف پی کا دعویٰ ہے کہ عبدالغنی برادر ہی نئی افغان حکومت کی سربراہی کریں گے۔ جب کہ ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو اہم منصب سونپے جائیں گے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے موجودہ رہنما وسربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ حکومت میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے وہ مذہبی معاملات اور تنظیم کی گورننس پر ہی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>