نیوزی لینڈ:شاپنگ مال میں انتہا پسند شخص کا حملہ،متعدد افراد زخمی،حملہ آور ہلاک

نیوزی لینڈ:شاپنگ مال میں انتہا پسند شخص کا حملہ،متعدد افراد زخمی،حملہ آور ہلاک

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، شاپنگ مال میں چاقو حملے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آکلینڈ کی سپرمارکیٹ میں چاقو بردار حملہ آور نے خریداری کیلئے آنے والے 6 افراد کو زخمی کیا جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حکام نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند نے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آکلینڈ میں جو ہوا وہ قابل نفرت اور غلط تھا جبکہ حملہ آور سری لنکا کا باشندہ تھا جو 2011 میں نیوزی لینڈ آیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے جس میں 51 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>