بھارت میں مسلمان پولیس آفیسر خاتون زیادتی کے بعد قتل

بھارت میں مسلمان پولیس آفیسر خاتون زیادتی کے بعد قتل

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اور لڑکی کو عصمت دری اور جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، افسوسناک واقعے پر بھارتی میڈیا اور حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے سنگم وہار کی رہائشی 21 سالہ مسلمان صبیحہ سیفی 4 ماہ قبل دہلی پولیس ڈیفنس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئی تھی، 27 اگست کو چار درندوں نے صبیحہ کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے جسم کے حساس حصوں کو تیز دھار چاقو سے کاٹ کر الگ بھی کردیا ۔

ملزمان نے ظلم و زیادتی کی اس انتہا پر ہی بس نہیں کیا بلکہ صبیحہ کو اتنی اذیت دینے کے بعد اسے قتل کردیا ۔

پولیس فورس کی سب انسپکٹر کے اہلخانہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے اس ظلم و بربریت کے واقعے کے بعد بھی انصاف کے حصول کیلئے دربدر دکھائی دے رہے ہیں، لڑکی کے اہلخانہ متعدد بار پولیس اسٹیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے چکر کاٹ چکے ہیں مگر ابھی تک کسی بھی در پر ان کی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔

واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد صبیحہ کو انصاف دلانے کیلئے بھارت کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور مہم شروع ہوگئی ہے، عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ فوری طور پر متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

  • Even animals don’t humiliate and torture their prey like this. No mercy should be shown to those gang-rapists. If they disregard another human life, then their souls should be ripped off from their bodies thrown into volcanic pit.

    May Allah bless Safiya Saifi’s soul and punish those who committed this heinous act.

  • ہیں ہی بد ترین منافق کتے یہ ہندو بنیے ۔۔۔ مودی خنزیر کی آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے حرام کے پلے ہیں سارے ۔۔۔ پوری قوم ہی منافقوں کی ہے یہ ۔۔۔ لعنت ہو ایسے لوگ اور ان کے نیتاوں پر ۔۔۔ ڈوب کے مر جانا چاہیے انکے نام نہاد جمہوری نظام عدل کو ۔۔۔

  • انڈیا میں مسلمانوں کی مدد کرنے والا
    الله کے بعد
    پاکستان ہے
    لیکن میں انڈین مسلمانوں سے معذرت خواہ ہوں کہ پاکستان میں حکمران مرد مومن نہیں آتے و آتے ہیں چوڑیاں پہن کر آتے ہیں

    • لیکن انڈیا کے مسلمان پاکستانی مسلمانوں سے نفرت کرتے اور انہیں گالیاں دیتے ہیں اور جے ہند کے نعرے بھی لگاتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >