چین کا سخت فیصلہ۔۔ ٹی وی پر خواتین سے مشابہہ مردوں پر پابندی

چینی حکام کی جانب سے ٹی وی پر آنے والے حضرات کیلئے سخت فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت جو افراد خواتین سے مشابہہ رکھیں گے انھیں ٹی وی پر دکھانے پر پابندی ہوگی، چینی صدر شی جن پنگ نے ’قومی بحالی شباب‘ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے مذکورہ پابندیوں کا اعلان کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے تعلیم، کاروبار، ثقافت اور مذہب جیسے معاملات پر حکومتی کنٹرول بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین پر غیر مہذب مردوں کو دکھانے سے منفی اثرات پڑتے ہیں،اسلئے ایسے افراد جو خواتین کے روپ میں یا خواتین سے مشابہہ رکھتے ہیں انہیں ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے۔

حکومتی ادارے ’نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ایڈمنسٹریشن نے صدر کے احکامات کے بعد تمام نشریاتی اداروں کو ہدایت نامہ جاری کردیا اور واضح کردیا کہ ایسے کسی بھی شص کو اسکرین پر نہیں دکھایا جائے گا، جو خواتین سے ملتے جلتے لگیں،چینی صدر نے ثقافت و سیاست کو غلط انداز میں پیش کرنے سمیت خواتین یا مخنث افراد سے مشابہت رکھنے والوں کو ممنوع قرار دے دیا۔

ادارے نے ٹی وی چینلز کو مزید ہدایت کی کہ عریانیت کی تشہیر کرنے والی انٹرنیٹ و شوبز شخصیات کو دکھانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے چینی ثقافت دکھانا ضروری ہیں،ٍخلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >