جاوید اختر کا آر ایس ایس کا طالبان سےموازنہ ،انتہاپسند ہندوآپے سے باہر

بھارت کے معروف شاعر وموسیقار جاوید اختر نے انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کا افغان طالبان کے ساتھ موازنہ کر دیا ہےجس پر انہیں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

ہندو انتہا پسند ان کے گھر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ جاوید اختر اپنے اس بیان پر سرعام معافی مانگیں۔

بھارت کی حکمراں جماعت نے شاعر جاوید اختر کا بائی کاٹ کر دیا ۔ مہاراشٹرا سے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے ترجمان رام کدام نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ویڈیو بیان میں جاوید اختر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

رام کا کہنا ہے کہ جب تک جاوید اختر قوم سے معافی نہیں مانگتے انکی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

جاوید اختر نے ایک بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ طالبان انسانی جذبات کو محسوس نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہندو نظریاتی تنظیمیں جیسے راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نامی تنظیموں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔

جاوید اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر کی انتہائی دائیں بازو کی تمام جماعتیں طالبان طرز کی ہی ریاستیں قائم کرنا چاہتی ہیں۔ بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے بھی طالبان جیسی ذہنیت کے لوگ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان تنظیموں کے حامی وہ لوگ ہیں جو 1930 میں نازی نظریے سے متاثرہو کر چل رہے ہیں۔

جاوید اختر نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ بھارت میں کتنے ہی ایسے نظریات پنپ رہے ہیں مگر یہاں رہنے والے لوگوں کی بڑی تعداد سیکولر ہے جو طالبان یا ایسی سوچ سے متاثر نہیں ہوں گے۔

  • جن مالکوں نے یہ کتا پالا تھا جو انکا پالتو کتا فخریہ کہتا تھا کہ میں مسلمان نہیں میرا کوئی مزہب ہی نہیں اس کی بھی کسی کتے والی کردی آر ایس ایس کے دہشت گرد وں نے

  • RSS is like Daesh and ISIS not Taliban…. people are jtiltting towards talibans bcz system of fair justice and equality and no corruption….while they are attaching towards ISIS/Daesh and RSS/Bajrang dal either due to their distorted racist extremist ideas or fear (and by the way both are supported by Indian state officially and unofficially, with in outside India)…comparing taliban to RSS is an insult and utter injustice to taliban…

  • iss khabees Javed munafiq ko aql nahin aigi… in haramiyon ko hindu ne BANDRA bambay men flat tak kharidne nahin diya lekin iss kanjar family ko sharm nahin aai.. bohot achcha ho rah hai iska sath.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >