طالبان کا پنجشیر میں بھی پلڑا بھاری،امراللہ صالح کے ٹھکانے کے محاصرے کا دعویٰ

 طالبان کا پنجشیر میں بھی پلڑا بھاری،امراللہ صالح کے ٹھکانے کے محاصرے کا دعویٰ

افغان طالبان اور مزاحمتی گروہوں کی پنجشیر کے علاقے میں لڑائی جاری ہے، جب کہ طالبان کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے ٹھکانے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق طالبان نے خنج، پریان اور انابہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان جنگجوؤں کا دعویٰ ہے کہ وہ پنجیشیر کے دارالحکومت بزارک میں داخل ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی جانب سےکہا جا رہا ہے کہ فی الحال لڑائی جاری ہونے کے باوجود بھی یقین ہے کہ جلد طالبان جنگجو فتح سے ہمکنار ہوں گے۔ اُدھر احمد مسعود سمیت دیگر مزاحمتی گروہوں کے ترجمان فہیم دشتی کا کہنا ہے پہاڑ پر دھماکے کی وجہ سے طالبان دشت ریوت کے علاقے میں محصور ہو گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کا سارا سامان اور گاڑیاں پیچھے رہ گئی ہیں۔ اب وہ خاواک کراسنگ کی طرح بھی نہیں جا سکیں گے۔

دوسری جانب افغان ایوی ایشن کا انتظام سنبھالنے والی نئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کا شیڈول جاری ہو چکا ہے اور ڈومیسٹک پروازیں چل رہی ہیں۔ تاہم فی الحال قندھار، مزارشریف اور ہرات کیلئے پروازیں چلائی گئی ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا ہو چکا ہے، امریکی فوج کے دستے افغانستان سےنکل کر قطر پہنچے ہیں۔ جہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو امریکا اور یورپ منتقل کیا جا رہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>