ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا پنج شیر میں فتح کا اعلان

افغانستان کے سب سے مشکل فتح ہونے والے صوبے پنجشیر سے متعلق ایک بار پھر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جب کہ طالبان مخالف گروہوں (این آر اے ایف) قومی مزاحمتی اتحاد افغانستان نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

پنجشیر سے متعلق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان اور این آر اے ایف کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں مخالفین کے متعدد کمانڈر اور جنگجو مارے گئے ہیں اور اب فتح ہماری ہوئی ہے، انہوں نے پنجشیر کے عوام کیلئے کہا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں ہم کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

دوسری جانب طالبان مخالف گروہوں کا حصہ قومی مزاحمتی اتحاد افغانستان کے ترجمان فہیم دشتی نے کہا ہے کہ عبدالودود زرہ سمیت ہمارے 5 اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔ تاہم احمد مسعود کے پنجشیر میں ہونے یا فرار کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکی۔ البتہ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد مسعود بھی طالبان سے مذاکرات کیلئے آمادہ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے نے کچھ تصاویر جاری کی ہیں جن میں طالبان کو پنجشیر کے گورنر ہاؤس میں دکھایا گیا ہے مگر احمد مسعود یا این آر اے ایف نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ طالبان نے 2 روز قبل بھی پنجشیر کے علاقے سے متعلق یہی دعویٰ کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>