روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کیا شرط عائد کر دی؟

طالبان نے اپنی نئی حکومت کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان،  ترکی، قطر، روس، چین اور ایران کو دعوت دے دی،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں ممالک ہماری مدد کریں۔

دوسری جانب روس نے حلف برادری کی تقریب میں شرکت  کیلئے شرائط عائد کردی ہے،، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ افغان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت کرینگے لیکن اس کیلئے طالبان کو حکومت سازی میں تمام دھڑوں کو شامل کرنا ہوگا۔

افغان طالبان افغانستان کی  وادی پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرچکے ہیں،امراللہ صالح کے فرار اور احمد مسعود کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات،ترجمان طالبان نے کہا حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوگئے، جلد نئی افغان حکومت کا اعلان ہوگا،افغان استحکام کے لیے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے چین سے طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>