فیک نیوز، بھارتی میڈیا نے عالمی سطح پر اپنے آپکو شرمندہ کروالیا

پاکستان کے خلاف فیک نیوز۔۔ بھارتی میڈیا نے عالمی سطح پر اپنے آپکو شرمندہ کروالیا۔۔ برطانوی ڈیفنس ویب سائٹ نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ پکڑ لیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل ٹائمز نو نے ایک امریکی ایف 15 طیارے کا کلپ شئیر کیا جس میں امریکی طیارہ وادیوں میں اڑرہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس طیارے کو پاکستانی طیارہ بنادیا اور الزام لگایا کہ پاکستانی فائٹر جیٹ پنج شیر ویلی میں اڑ رہا ہے اور یہ طیارہ طالبان کی مدد اور مزاحمتی گروپوں کے خلاف آپریشن میں شریک ہے۔

بھارتی میڈیا کے اس دعوے کا برطانوی ڈیفنس، فوج اور سٹرٹیجک معاملات کور کرنیوالی ویب سائٹ "یوکے ڈیفنس جرنل” نے بھانڈا پھوڑدیا۔۔

یوکے ڈیفنس جرنل ویب سائٹ چلانے والے صحافی جارج ایلیسن نے اس کلپ کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی چینل ٹائمز نو نے جس فائٹر جیٹ کی ویڈیو شئیر کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ افغانستان کی وادی پنج شیر میں اڑرہا ہے، یہ فائٹر جیٹ دراصل امریکی ایف 15 ہے اور یہ طیارہ افغانستان کی پنج شیر وادی میں نہیں بلکہ ولش ویلز (برطانوی علاقے ویلز کی وادیوں) میں اڑرہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی چینل ری پبلک نے معروف ویڈیو گیم کی ایک ویڈیو کو پنج شیر مزاحمتی گروپ کو پاکستانی ڈرون حملہ بناکر خبر دیدی ۔

یہ ویڈیو معروف گیم "آرما 3” کی ہے جو یوٹیوب پر کئی سال سے اپلوڈ ہے اور پہلے پنج شیر کے مزاحمتی گروپ کے لوگ اپنے اکاؤنٹس سے شئیر کرکے دعویٰ کرتے رہے کہ پاکستانی ڈرون پنجشیر پر حملہ کر رہے ہیں اور بعد میں بھارتی میڈیا نے بغیر سوچے سمجھے اسے پنج شیر پر ڈرون حملہ بناکر خبر دی۔

بھارتی میڈیا صرف یہاں پر نہیں رکا بلکہ 3 سال قبل امریکی ریاست ایریزونا میں تباہ ہونیوالے امریکی ائیرفورس کے طیارے کو بھی پاکستانی طیارہ بنادیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان طیارہ پنج شیر میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نے تباہ کیا ہے۔

https://twitter.com/zoo_bear/status/143485757280514048

صرف یہی نہیں بھارتی چینل ٹی وی 9 بھی گیم کی ویڈیو کو ڈرون حملہ بناکر شئیر کرتا رہا اور تجزیہ کاروں سے رائے لیتا رہا۔

دلچسپ بات یہ کہ گزشتہ سال آرمینیا آذربائیجان جنگ کے دوران بھی اسی چینل نے ایک ویڈیو گیم شئیر کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ آرمینیا نے آذربائیجان کا مگ 21 مارگرایا اور یہ ایکسکلوسیو مناظر ہیں۔

  • یاد رکھیں کہ انڈین میڈیا کو دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا میڈیا ہونے کا اعزاز حاصل ہے براے مہربانی ان کا ذکر خیر کرتے وقت احترا م کو ملحوظ خاطر رکھیں اور گیارہ بار لکھ لعنت کہہ کر انڈین بارڈر کی طرف تھوک دینے سے افاقہ ہوگا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >