بھارتی ایئرلائن کے طیارے میں چیونٹیوں کی یلغار، بھوٹان کا شہزادہ بھی پریشان

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے "ایئر انڈیا” کی پرواز پیر کے روز ٹیک آف کرنے والی تھی کہ بزنس کلاس میں چیونٹیوں نے یلغار کر دی جس کے بعد پرواز تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس پرواز میں بھوٹان کا شہزادہ جگمے ننھیال ونگچک بھی سوار تھا۔ جو اتنی بڑی تعداد میں چیونٹیوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ شہزادے نے ایئرلائن انتظامیہ پر اظہار برہمی بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز 111-AI کی بزنس کلاس کے حصے میں چیونٹیوں کے جھنڈ نے مسافروں کو پریشان کردیا، چیونٹیوں کی یلغار کے باعث ایئرانڈیا نے جہاز تبدیل کیا اور اس کی جگہ دوسرے بوئنگ طیارے 8-787 کو روانہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2021 میں بھی بھارت سے امریکا کے نیویارک ایئرپورٹ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو چمگادڑ کی موجودگی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>