ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے : اسرائیلی آرمی چیف کا دعویٰ

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی تیاریاں جاری ہیں،اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے منصوبہ بندی مزید تیز کردی گئی ہے،

جنرل اسٹاف اویو کوہاوی نے ایک انٹریو میں واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، اپنے مقصد کے دفاعی بجٹ کو بھی بڑھادیا گیا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ درکار ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔

اسرائیل کے آرمی چیف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہم ایران کے اتحادیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں،ہمارا اصل مقصد خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنا ہے جب کہ اس طرح کے آپریشن پورے مشرقی وسطیٰ میں کیے جاتے ہیں جس میں حماس اور حزب اللّٰہ بھی شامل ہیں۔

1979 کے ایرانی انقلاب جب سخت گیر مذہبی اقتدار میں آئے،اس کے بعد سے ایرانی رہنما اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایران اسرائیل کے ہونے کو مسترد کرتا ہے، اور اسے مسلمانوں کی زمین کا غیر قانونی قابض سمجھتا ہے،اسرائیل ایران کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف اس سے پہلے بھی اران پر حملے کے متعلق بیان دے چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >