چین نے طالبان  حکومت کی حمایت کردی، تعاون کی یقین دہانی

چین نے طالبان  حکومت کی حمایت کردی، تعاون کی یقین دہانی

چین نے  امارات  اسلامیہ افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  کی جانب سے جاری کردہ ایک  بیان میں کہا گیا ہے کہ چین افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کےساتھ روابط قائم کرنے کیلئے تیار ہے،افغانستان کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔

چین نے افغانستان کی عوام کیلئے تقریباً 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

ترجمان چینی  وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں  مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی طالبان حکومت  تمام گروہوں اور نسلوں کی بات سنے گی اور  اپنے اقدامات سے یہ ثابت کرے گی کہ طالبان کی حکومت  عالمی برادری اور افغان قوم کی توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کی نئی حکومت اور 27 رکنی کابینہ کا اعلان کیا تھا، جس  کے مطابق ملا محمد حسن اخوند ریاست کے سرپرست یعنی عبوری وزیراعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر وزیراعظم کے نائب اور معاون ہوں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >