چترایل: ڈبلیو ڈبلیو ایف نے پہلی بار ہمالیائی لنکس بلی کے ہاتھوں مارخور کے شکار کو ریکارڈ کر لیا
ہمالیہ پہاڑی سلسلے میں پہاڑی بلی نے مار خور کا شکار کیا جس کی ویڈیو محکمہ وائلڈ لائف نے ڈرون کیمرے کے زریعے بنائی۔
اس منفرد ویڈیو میں پہاڑی بلی کو چیتے کی طرح خاموشی سے اپنے شکار کی طرف بڑھتے اور پھر جمپ لگا کر مار خور کو دبوچنے کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مار خور کا شکار کرنے والی بلی کو سیاہ گوش کہتے ہیں۔سیاہ گوش ہمالیہ کے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں بھی میں پائی جاتی ہے اور ایک نایاب جانور ہے۔سیاہ گوش نے کسی بڑے مار خور کی بجائے ایک بچے پر حملہ کیا جو گروپ سے علیحدہ چرنے میں مصروف تھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے فلم میکر نائیل محی الدین اور محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کی ٹیم نے کشمیری مارخور کی فلم شوٹنگ کے دوران یہ منفرد ویڈیو شوٹ کی۔
Sad reaction kis liay ? Nature hai sb
کتی بلی
As I have a love for nature and then my country’s wildlife, this is an amazing effort.