بھارت:گھر سے سودا سلف لینے گیا بیٹا دلہن بیاہ لایا،ماں کا بہو بنانے سے انکار

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کی پولیس کو ایک ماں نے تھانے میں آکر شکایت درج کروائی جس پر پولیس حیرت زدہ ہو گئی، تھانے میں آکر ماں نے شکایت درج کروائی کہ میں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن وہ دلہن بیاہ لایا ہے جسے میں قبول نہیں کرسکتی لہذا اس کے خلاف شکایت درج کی جائے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کے پولیس سٹیشن میں ماں نے نم آنکھوں سے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ ” میں نے آج اپنے بیٹے کو گھر کا سامان خریدنے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ تھی، اور میں اس شادی کو ہرگز قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں، ان دونوں میاں بیوی کے خلاف شکایت درج کی جائے”۔

دوسری جانب پولیس کی کارروائی پر شادی کرنے والے 26 سالہ گڈو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے دو ماہ قبل ہری دیواری میں سوویتا کے ساتھ شادی کی تھی لیکن گواہان کی کمی کے سبب شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا تھا، تاہم لاک ڈاؤن کے سبب میرے دوبارہ کوشش کرنے کے باوجود مجھے شادی کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا۔

26 سالہ گڈو نے پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد سویتا دلی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی، لہذا لاک ڈاون کے سبب مکان مالک نے کرایہ نہ دینے پر مکان خالی کرنے کا کہا جس پر میں نے اپنی دلہن کو گھر لانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے ماں کی شکایت پر خاندانی جھگڑے کو وقتی طور پر حل کرنے کے لیے دلی میں موجود کرائے کے مکان مالک کو لاک ڈاون کے دوران دونوں میاں بیوی کو کرائے کے بغیر رہنے کا کہہ دیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >