کمسن بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو، پولیس نے گاڑی ضبط کرکے والد کو گرفتار کرلیا

لاہور میں کم سن بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک کم سن بچے کی ٹیوٹا کرولا گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوری طور پر گاڑی کو ٹریس کر کے اسے اپنے قبضے میں لیا اور بچے کے والد سنیل گلفام کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے سے متعلق سی ٹی او لاہورسید حماد عابدکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کیلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا ہے، بچے کی گاڑی ڈرائیونگ پر والدین کی غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے، شہریوں کو اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے قانون کا احترام کرنا چاہیے ۔

واقعے سے متعلق سنیل گلفام کا کہنا ہے کہ وہ ایک بینک میں ملازمت کرتا ہے بچہ جو گاڑی چلا رہا تھا وہ بھی اسی بینک کی ملکیت ہے۔

  • اسی طرح ن لیگ اور پی پی پی کی کمسنوں کے والد حضرات کو بھی گرفتار کر کے پارٹی قبضہ میں لے لو۔ ان کے کم سن بھی اقتدار چلانے کی ضد میں پارٹی چلا رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >