حقیقت یا ڈرامہ: ویڈیو میں چڑیل کا عکس، کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

حقیقت یا ڈرامہ: ویڈیو میں چڑیل کا عکس، کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

حقیقت یا ڈرامہ، نجی چینل کے پروگرام "وہ کیا ہے” کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں مبینہ طور پر ایک چڑیل کو دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں سکرین پر نظر آنے والے کردار کو چڑیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’چڑیل پر سمندر کا پانی پھینکنے کے بعد خوفناک منظر۔‘ اب تک فیس بک پر اس ویڈیو کو 13 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ویڈیو میں ایک ’چڑیل‘ دکھائی گئی ہے جس کے ہاتھ میں کلہاڑی بھی ہے۔ پروگرام کے میزبان اس سے بات کرتے ہیں اور اسے دور رہ کر بات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہتے ہیں ‘دور رہ کر بات کرو ہم صرف بات کرنے آئے ہیں۔‘

اس دوران جب وہ مبینہ چڑیل ٹیم کے قریب آنے کے کوشش کرتی ہے تو پروگرام اینکر ہاتھ میں پکڑی بوتل سے چڑیل پر سمندر کا پانی پھینک دیتے ہیں جس پر وہ مبینہ چڑیل وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔

پروگرام کا یہ مخصوص حصہ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تنقید کی جارہی ہے۔ کچھ صارفین اس ویڈیو میں موجود چڑیل کو اصل ماننے سے انکار کر دیا جبکہ کچھ لوگوں نے اسے ناقص اداکاری قرار دے کر اس ویڈیو کو رد کر دیا۔

تحقیق کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہونے والے کلپ کے علاوہ اسی کردار کی دو اور ویڈیوز بھی یوٹیوب پر موجود ہیں۔ ان ویڈیوز میں بتایا گیا ہے کہ یہ کوئی چڑیل نہیں بلکہ ایک شخص ہے جو مقامی افراد کو چڑیل بن کر تنگ کرتا ہے۔

دوسری جانب نجی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ڈویلپمنٹ ہیڈ کاشف سے اس کلپ کی حقیقت کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے اب تک یہ پروگرام نہیں دیکھا، اس کے اصل ہونے یا ڈرامہ ہونے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا۔

اس حوالے سے پروگرام کے میزبان ساجد سلیم کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو غلط عبارت سے شیئر کیا گیا۔ وہ کوئی چڑیل نہیں بلکہ نفسیاتی مریض تھا۔ ساجد سلیم نے مزید بتایا کہ انہوں نے چینل انتظامیہ کو مطلع بھی کیا تھا کہ اس پروگرام کی عبارت درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پروگرام ریکارڈ کرنے سے قبل معلوم تھا کہ یہ کوئی چڑیل نہیں بلکہ نفسیاتی مریض ہے جبکہ مبینہ چڑیل پر پانی پھینکنے کے حوالے سے سوال پر پروگرام میزبان نے بتایا کہ وہ ’صرف احتیاط کے طور پر پانی ساتھ لے کر گئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >